چائنیز سموسے
اشیاء:
چکن بون لیس آدھا کلو
آلو چار عدد
انڈے پانچ عدد(ابال لیں )
نمک اور کالی مرچ حسب ذائقہ
سموسے کی پٹیاں حسب ضرورت
گھی ڈیپ فرائی کے لئے ڈیڑھ کپ
ترکیب:
ایک دیگچی میں آلو اور چکن کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر ڈال دیں ساتھ ہی نمک اور کالی مرچ شامل کر دیں اور دودھ ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ دودھ خشک ہو جائے جبکہ آلو اور چکن گل جائے اب اس آمیزے کو اچھی طرح ملا لیں اور انڈوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے ڈالیں اور اچھی طرح مکس کر یں اب یہ آمیزہ سموسہ پٹی پر رکھیں اور سموسے بنا لیں گھی ایک کڑاہی میں گر م کر یں اور سموسے ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک تل لیں اور املی یا پو دینے اور دہی کی چٹنی کے ساتھ پیش کر یں۔