کھڑے مصالحے کا گوشت
اشیاء:
گوشت کلو
نمک حسب پسند
دہی 1/3 کپ
ادرک، لہسن باریک کٹا ہوا ایک، ایک کھانے کا چمچ
گھی کپ
موٹا کٹا ہوا پیاز 3عدد
ثابت لال مرچ 8,7 عدد
ترکیب:
گھی گرم کر کے گوشت بھون لیں۔ تمام چیزیں ڈال دیں۔ لال مرچ توڑ کر ڈالیں۔ ہلکی آنچ پر ڈھک کر دیر تک پکائیں۔ خیال رکھیں کہ جلے نہیں۔ پانی کی ضرورت پڑے تو تھوڑا سا ڈالیں۔ گوشت گلنے پر اتار لیں۔ گھی گوشت میں الگ نظر آئے۔