مطلع صاف ہے واشنگٹن
16.7°C
شہر تبدیل کریں | موسم کی پیشن گوئی
پکوان >> نئی تراکیب
 

قیمہ کی کچوریاں

اشیاء:
قیمہ آدھا کلو بغیر چربی والا
پیاز دو عددآملیٹ کی پیاز کی طرح کٹی ہوئی
ہرا دھنیا ایک گٹھی باریک کٹا ہوا
ہری مرچ تین عدد باریک کٹی ہوئی
ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
کالی مرچ پسی ہوئی آدھا کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
لیموں دو عدد
ڈالڈا تیل ایک کھانے کا چمچ
کچوریاں کاآٹا ایک کلو
اجوائن چائے کا چوتھائی چمچہ
کھانے کا سوڈا آدھا چائے کا چمچہ
تیل تلنے کے لئے
ترکیب:
سب سے پہلے آٹے میں اجوائن، نمک اور سوڈا ملا کر اچھی طرح گوندھ لیں اور کسی گیلے کپڑے سے ڈھانک کر تقریباًپندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں۔ پھر ایک دیگچی میں ایک کھانے کا چمچہ تیل ڈال کر قیمہ ڈال دیں ساتھ ہی نمک، ادرک ، لہسن اور مرچ ڈال دیں۔ جب پانی خشک ہو جائے تو ہلکا سا بھو ن کر پیاز، ہری مرچ اور ہرا دھنیا ڈال دیں اوپر سے لیموں کا رس ڈال دیں پھر اچھی طرح مکس کر لیں ٹھنڈ اہونے دیں۔ اب آٹے کا چھوٹا سا پیڑا لے کر ہاتھ گیلا کر لیں۔ پھر پیڑے کو پھیلا کر تھوڑا سا قیمہ رکھ کر چاروں طرف سے بند کر دیں ذرا سا دبا کر کچوری کی طرح پھیلائیں کڑھائی میں تیل گرم کر یں جب خوب گرم ہو جائے تو آنچ ہلکی کر کے کچوریاں تلنا شروع کر یں۔ جب تل جائیں تو نکال کر چھلنی میں اخبار بچھاکر اوپر رکھتی جائیں تاکہ تیل جذب ہو جائے۔
ترکیب کی اصل صنف
     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
 

 

Learn to cook with these online cooking recipes, classes and lessons or improve your cooking with expert guides, techniques and tips. Available online free of charge, become a home chef with our huge database of recipes, loose weight cooking home. Cooking Links & sitemap