لیمو کا مربہ
اشیاء:
لیموں 25عدد
شہد 5عدد
الائچی ایک تولہ
جائفل تولہ
جوتری تولہ
ترکیب:
لیموں پانی میں ایک گھنٹے تک پڑے رہنے دیں۔ شہد ایک پتیلی میں ڈال کر جوش دیں۔ جب گاڑھا ہونے لگے تو چولہے سے اتار کر اس میں لیموں جائفل جوتری اور الائچی ڈال کر دس منٹ کے لئے دوبارہ چولہے پر چڑھا دیں۔ دس منٹ تک دھیمی آنچ پر پکا کر اتار کر لیمو مع شہد بوتلوں میں بند کر دیں۔ سات دن بعد مربہ تیار ملے گا۔