میتھی کی روٹیاں
اشیاء:
گندم کا آٹا دو پیالی
میتھی آدھا کلو
ثابت دھنیا دو کھانے کا چمچ(موٹا کوٹا ہوا)
انار دانہ ایک کھانے کا چمچ(موٹا کوٹا ہوا)
گھی روٹیوں کے لئے حسب ضرورت
مکھن آدھی پیالی
نمک حسب منشا
سرخ مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ
دہی آدھ کلو
ترکیب:
میتھی کو چن کر دھو لیں اور اسکو گوشت بیلنے والی مشین یا گرائنڈ ر میں باریک پیس لیں۔ پسی ہوئی میتھی میں نمک، مرچ، دھنیا اور انار دانہ شامل کر یں۔ آٹے کو پسی ہوئی میتھی سے گوندھ کر روٹیوں کے آٹے کی طرح بنا لیں۔ نمک چکھ لیں۔ روٹی بیل کر توے پر رکھ کر گھی میں پکا لیں۔ آنچ درمیانہ رکھیں، جب روٹی پک جائے تو اسے توے سے اتار کر اس پر تھوڑا سامکھن لگائیں اور روٹی کو لپیٹ کر رکھ لیں۔ اسی طرح ساری روٹیاں تیار کر لیں۔ دہی کو پھینٹ کر اس میں تھوڑا سا نمک ملائیں اور میتھی کی مزید ار روٹی کو دہی سے کھائیں۔ میتھی کی روٹی گرم گرم کھائیں کیونکہ ٹھنڈی ہونے کے بعد اسکا ذائقہ نہیں بنتا۔ آپ چاہیں تو اسے نمکین یا میٹھی لسی کے ساتھ بھی کھا سکتے ہیں۔
نوٹ:۔ اگر مزید آٹے کی ضرورت پڑے تو استعمال کر سکتی ہیں۔