دہی بیسن کی پھلکیاں
اشیاء:
بیسن ایک پاؤ
مرچ آدھا چائے کا چمچ
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ(پسا ہوا)
لہسن ایک چائے کا چمچ(پسا ہوا )
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
کھانے کا سوڈا چوتھائی چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
کھیرا یا مولی کتری ہوئی حسب ذائقہ
پیاز ایک عدد(باریک کاٹ لیں)
ٹماٹر ایک عدد(باریک کاٹ لیں)
دہی آدھ کلو
ترکیب:
بیسن کو چھان کر پانی میں پیسٹ بنائیں پھر تھوڑا سا پتلا کر لیں، نمک، مرچ، لہسن، زیرہ مصالحہ ملا لیں۔ تیل گرم کر یں۔ ایک پیالے میں تھوڑی سی دہی اور نمک ڈال کر پھینٹ لیں اسے پانی ڈال کر پتلا کر لیں۔ اور دوسرے پیالے میں باقی دہی میں پانی ملا کر پھلکیوں کے مطابق کر لیں۔ گرم تیل میں چھوٹی چھوٹی پھلکیاں بنا کر تل لیں۔ آنچ زیادہ تیز نہ رکھیں۔ پھلکیاں تیار ہو جائیں تو دہی والے پانی میں ڈال دیں پھر تھوڑی دیر بعد پھلکیوں کو دہی کے گاڑھے آمیزے میں ڈال دیں۔ ساتھ ہی کٹے ٹماٹر، پیاز، کترا ہوا کھیرا اور مولیاں بھی ڈال دیں۔ مزید سجاوٹ کے لئے سرخ اور کالی مرچ چھڑک کر دہی کی سجاوٹ کر یں۔