سبزی بھرے رولز
اشیاء:
پیاز ایک عدد
لال مرچ ایک چمچ
سبز مرچ(گول) ایک عدد
پیلی مرچ ایک عدد
میدے کی تیار شدہ روٹیاں چھ عدد
لہسن باریک پسا ہوا ایک جوا
مشروم ایک پاؤ
ویجیٹیبل آئل چھ کھانے کے چمچ
لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
نمک اور کالی مرچ حسب ضرورت
لیموں (کٹا ہوا) ایک عدد
سبز دھنیاکی پتیاں (سجاوٹ کے لئے)
پیسٹ کیلئے:
پیاز(چھوٹا سائز) موٹا کٹا ہوا ایک عدد
سبز مرچ(موٹی کٹی ہوئی) ایک عدد
لیموں کا رس ایک عدد
ترکیب:
پیاز کو باریک کاٹ لیں۔ مرچوں کو آدھا کر کے بیج اور سفید حصہ نکال دیں اور ان کو لمبائی کے رخ پر باریک کاٹ لیں۔ پیاز اور کٹی ہوئی مرچوں کو ایک پیالے میں اکٹھا کر یں اور اس میں لہسن مکس کر یں۔ مشروم کاٹ کر مرچوں کے آمیزہ میں شامل کر یں۔ تیل اور پسی ہوئی مرچوں کو ایک پیالی میں یکجا کر یں اور ان کو سبزیوں کے اوپر ڈال کر اچھی طرح مکس کر یں۔ فرائینگ پین کو آگ پر رکھ کر اچھی طرح گرم کر یں اور اس میں سبزیوں کو 5سے6منٹ تک فرائی
کر یں یہاں تک کہ مشروم اور مرچیں نرم ہو جائیں۔ نمک اور مرچ چھڑکیں۔ پیاز، سبز مرچ کو پیس کر پیسٹ بنالیں اس میں لیموں کا عرق ملائیں۔ سبزیوں کا تھوڑا تھوڑا مکسچر ہر ایک روٹی میں ڈالیں اور اسکو رول کر یں پھر انہیں تیار شدہ چٹنی کے ساتھ سرو کر یں۔