سیخ کوفتہ
اشیاء:
گوشت ایک پاؤ(دھو کر چوپ کر لیں)
لال مرچ پاؤڈر ایک چوتھائی چمچ
ہری پیاز دو عدد
ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
لیموں ایک عدد
انڈا ایک عدد(سفیدی الگ کر لیں)
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
بریڈ کر مبز حسب ضرورت
لیموں کا چھلکا حسب ضرورت
ہرے دھنیے کے پتے حسب ضرورت
ترکیب:
ایک فوڈ پروسیسر میں گوشت ڈالیں اور اس میں ہری پیاز، ہرا دھنیا، لیموں کا چھلکا ، انڈے کی سفیدی، نمک، کالی مرچ، اور بریڈ کرمبز شامل کر یں۔ گوشت کو پیس کر قیمہ بنا لیں۔ قیمہ کو یکساں مقدار میں تقسیم کر یں اور بیضوی شکل کے آٹھ کوفتے بنا لیں۔ ان کوفتوں کو چھوٹے سائز کی لکڑی یا اسٹیل کی سیخوں میں پرولیں اور اس کے اوپر لال مرچ پاؤڈر چھڑک دیں۔ کسی کھلی جگہ پر انگیٹھی میں کوئلہ دھکائیں۔ کوفتوں کو کوئلوں پر چاروں طرف سے اچھی طرح گولڈن براؤن ہو جانے تک سینک لیں۔ مزیدار سیخ کوفتہ تیار ہے۔ پلیٹ میں نکال کر لیموں کے چھلکے اور ہرا دھنیا کے پتوں سے گارنش کر یں اور مہمانوں کو تواضع
کر یں۔