عرب کوفتہ
اشیاء:
چاول ایک کلو
گھی ایک پاؤ
نمک حسب ذائقہ
گرم مصالحہ حسب ضرورت
پیاز چار عدد
باریک قیمہ ایک کلو
انڈے دو سے تین عدد
لہسن(پیسٹ) ایک کھانے کا چمچہ
ہری مرچیں حسب ضرورت
زیرہ ایک چائے کا چمچ
دہی ایک پاؤ
ادرک(پیسٹ) ایک کھانے کا چمچ
الائچی چار سے پانچ عدد
سرخ مرچ حسب ضرورت
ترکیب:
قیمے میں تمام مصالحے اور انڈے ملائیں اس کے چھوٹے چھوٹے کوفتے بنا کر گھی میں تل لیں اس کے بعد چاولوں کے لئے ایک پاؤ پیاز کو گھی میں علیحدہ سے فرائی کر یں اور جب پیاز بادامی رنگ کی ہو جائے تو اس میں پسا ہوا گرم مصالحہ اور کوفتے اچھی طرح ملا دیں ساتھ ہی ذرا سا پانی ملا کر خوب بھونیں بعد میں تلے ہوئے کوفتے ڈال دیں اور جب گرم مصالحہ اور کوفتے اچھی طرح بھن جائیں تو ایک لیٹر پانی ڈال دیں جب پانی ابلنے لگے تو چاول ڈال دیں پکنے پر اتار کر دم پر لگا دیں۔