کچنار گوشت
اشیاء:
کچنار تازے یا سوکھے ہوئے کلو
گوشت کلو
نمک، لال مرچ حسب پسند
دھنیا 1چائے کا چمچ
ہلدی چائے کا چمچ
گھی ایک کپ
پیاز تین عدد
دہی کپ
ترکیب:
دو دفعہ پانی بدل کر کچنار ابال لیں۔ پھر پانی میں سے نکال لیں۔ گھی میں پیاز تل کر گوشت بھون لیں۔ پھر تمام مصالحہ ڈال کر گوشت کو گلا لیں۔ پانی خشک ہو جائے۔ تو خوب بھون لیں۔ کچنار ڈال کر تھوڑے پانی میں گلائیں۔ آنچ درمیانی ہو۔ کچنار گل جائیں تو اتار لیں۔