ویجی اینڈ بیف (سٹرفرائی)
اشیاء:
بیف سوس پیالی
سویا سوس دو کھانے کے چمچ
تازہ ادرک (کترا ہوا) ایک کھانے کا چمچ
لہسن(پسا ہوا) ایک جوا
کینو کا چھلکا (کدوکش کیا ہوا) چائے کا چمچ
ویجیٹیبل آئل ایک کھانے کا چمچ
بیف کے ٹکڑے (لمبائی میں کٹے ہوئے) حسب ضرورت
کشمیری مرچ(لمبائی میں کٹی ہوئی ) ایک عدد
گاجر یں(باریک کٹی ہوئی ) ایک پیالی
سبز پیاز(باریک کٹے ہوئے پیالی
پیالی مشروم (باریک گول کٹی ہوئی) پیالی
ترکیب:
پیالے میں سویا سوس، بیف سٹاک، لہسن، ادرک اور کینو کے چھلکے اکٹھے کر کے مکس کر یں اور ایک طرف رکھ دیں۔ نان سٹک کڑاہی یا فرائینگ پین میں تیل ڈال کر تیز آنچ پر گرم کر یں۔ بیف ڈالیں اور 3منٹ تک سٹر فرائی کر یں تاکہ گلابی ہو جائے۔ پھر کفگیر سے اس کو پلیٹ میں نکال لیں۔ کڑاہی میں کشمیری مرچ، سبز پیاز، گاجر یں اورمشروم ڈالیں اور ساتھ ہی سویا سوس اور بیف سٹاک کا آمیزہ ڈالیں اور 4منٹ تک سبزیوں کو ان کے گلنے تک سٹر فرائی کر یں۔ سبزیوں کو بیف میں شامل کر یں اور دو منٹ کے لئے مزید بھونیں۔ پھر اسے سرونگ پلیٹ میں ڈالیں اور چاول یا چائنیزنوڈلز کے ساتھ کھائیں۔
نوٹ:(بہتر یہی ہے کہ بیف کو پہلے گلا لیا جائے اور اس کا سٹاک محفوظ کر لیں لیکن گوشت کو زیادہ نہ گلائیں۔ )