قورمہ
اشیاء:
گوشت آدھ سیر
پیاز پاؤ بھر
گھی ایک پاؤ
لہسن آدھی گٹھی
ادرک تولہ بھر
دہی آدھ پاؤ
نمک مرچ حسب ذائقہ
گرم مصالحہ مرضی کے مطابق
ترکیب:
آدھے پیاز کے لچھے گھی میں بادامی کر لیں اور پسا ہوا لہسن ڈال کر تھوڑی دیر کے لئے دیگچی کا منہ بند کر دیں۔ پھر گوشت اور پسی ہوئی پیاز ڈال کر بھونیں۔ جب بھن چکے تو دہی اور نمک بھی ملا دیں۔ جب سرخ ہو جائے تو نمک مرچ ادرک، گرم مصالحہ وغیرہ ڈال کر بھونیں اور تھوڑا سا پانی بھی ڈال دیں تاکہ گوشت گل جائے پانی ڈالتے ہوئے شوربے کا خیال رکھ لیں۔ یعنی اتنا پانی ڈالیں کہ گوشت گل جائے اور آپ کی پسند کے مطابق شوربہ بن جائے ۔