سٹور(کھڑے مصالحے کا گوشت)
اشیاء:
گوشت آدھ سیر
پیاز آدھ سیر
گھی ڈیڑھ چھٹانک
لہسن چھوٹی سی گٹھی
نمک حسب پسند
ثابت مرچ سرخ پندرہ عدد یا زیادہ
دھنیا پسا ہوا دو چمچے
دہی آدھ پاؤ
ادرک دوانگل ٹکڑا
گرم مصالحہ ، سبز الائچی تھوڑا سا
ہری مرچ اور دھنیا حسب ضرورت
ترکیب:
دیگچی میں گھی ڈال کر الائچی اور گرم مصالحہ کڑ کڑائیں۔ اور پھر گوشت ڈال دیں ۔ گوشت کو بھون لیں۔ اب پیاز ، لہسن ، ادرک سرخ مرچیں کاٹ لیں اور گوشت میں ڈال دیں۔ گوشت میں اتنا پانی ڈالیں کہ گل جائے، گوشت گل جانے پر اچھی طرح بھون لیں۔ اگر شوربہ بنانا مطلوب ہو تو تھوڑا سا پانی ڈال دیں۔ دیگچی چولہے سے اتار کر ہری مرچ اور دھنیا بالکل باریک کاٹ کر ڈال لیں۔ اسٹو تیار ہے۔