گوشت اور اچار مصالحہ
اشیاء:
گوشت مٹن آدھا کلو
پیاز تین عدد
لہسن ادرک ایک چائے کا چمچ(پسا ہوا)
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ سوا چائے کا چمچ
سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچ
کلونجی آدھا چائے کا چمچ
سونف آدھا چائے کا چمچ
دہی پاؤ
تیل/گھی ایک کپ
ترکیب:
پیاز کو کتر لیں۔ پھر تیل یا گھی میں براؤن کر لیں۔ اس کے بعد گوشت ڈال کر پسا ہوا لہسن ادرک ڈال دیں۔ ساتھ ہی نمک مرچ بھی تھوڑے سے پانی میں گھول کر گوشت میں شامل کر دیں اسے کچھ دیر تک بھونیں، بھوننے کے بعد پانی ڈال دیں جب گھل جائے تو کلونجی، دھنیا ، سونف اور زیرہ بھی ڈال دیں۔ آخر میں دہی ڈال کر پندرہ منٹ تک دم دیں۔ سالن تیار ہے۔