عالمگیری قورمہ
اشیاء:
گوشت(ران یا سینے کا) ایک سیر
نمک دو تولہ
لہسن چار تریاں
خشک دھنیا ایک چمچ
گرم مصالحہ ایک چھوٹا چمچ
سرخ مرچ تقریباً ایک چمچ
ادرک دو تولہ
دہی آدھا سیر
گھی ایک پاؤ
پیاز پانچ تولہ
ترکیب:
ادرک اور گرم مصالحے کے علاوہ تما م مصالحوں کو ہاون دستے میں ہلکا سا کوٹ لیں۔ اب کوٹے ہوئے مصالحے کو تھوڑے سے پانی میں ملا کر گاڑھا سا آمیزہ بنا لیں اور اس کو گوشت پر لیپ کر کے تقریباً آدھا گھنٹہ تک گوشت کو اسی طرح رکھیں۔ پھر ایک دیگچی میں گھی کو کڑ کڑائیں اور اس میں گوشت کو ڈال کر ساتھ ہی پانی ڈال دیں۔ جس میں گوشت گل جائے۔ جب پانی خشک ہو جائے تو گوشت کو تھوڑا سا بھون لیں۔ پھر تھوڑا سا پانی کے ساتھ ادرک کتر کر اور ثابت گرم مصالحہ ڈال کر پکائیں۔ پانی خشک ہونے کے بعد تھوڑا تھوڑا دہی ڈالتے ہوئے اسکو اچھی طرح بھون لیں۔ قورمہ تیار ہے۔