کُنا مٹن
اشیاء:
بونگ کا گوشت آدھا کلو
چھوٹی ہڈیاں دو سے تین عدد
لہسن ایک چائے کا چمچ(پسا ہوا)
پیاز دو سے تین (باریک کٹی ہوئی)
نمک حسب ذائقہ
لونگ چار عدد
جائفل آدھا چائے کا چمچ
الائچی دو عدد
سونف آدھا چائے کا چمچ(پسی ہوئی)
گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ(پسا ہوا)
لال مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ
آٹا دو کھانے کے چمچے
تیل آدھا کپ
ترکیب:
ایک دیگچی میں تین گلاس پانی ایک چمچہ پسا ہوا لہسن ادرک اور نمک ڈال کر گلنے رکھ دیں۔ ایک علیحدہ دیگچی میں پیاز سنہری تل لیں، لہسن ادرک پسی ہوئی مرچ اور نمک ڈال کر مصالحہ بھون لیں۔ یخنی میں سے گوشت نکال کر وہ بھی مصالحے میں شامل کر لیں۔ لونگ، الائچی، جائفل اور سونف پیس کر مصالحے میں ملائیں اور بچی ہوئی یخنی میں آٹا گھول کر وہ بھی سالن میں ملا دیں اور دس منٹ تک پکائیں۔ پسا ہوا گرم مصالحہ ڈال کر دم پر رکھ دیں۔ گرم نان کے ساتھ پیش کر یں۔