کڑاہی قیمہ انڈے والا
اشیاء:
قیمہ (ہاتھ کا موٹا کٹا ہوا) ایک کلو
ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچہ
انڈے (سخت ابلے ہوئے) دو عدد
سرخ مرچ(کُٹی ہوئی) ایک کھانے کا چمچہ
ادرک، لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ
ٹماٹر کلو
قصوری میتھی ایک کھانے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
ادرک (لمبائی میں کٹی ہوئی) دو کھانے کے چمچے
ہرا دھنیا، ہری مرچیں گارنشنگ کے لئے
تیل 1کپ
ترکیب:
سوس پین میں تیل گرم کر کے اس میں قیمہ ڈال کر بھونیں۔ براؤن ہو جانے پر اس میں نمک، کُٹی ہوئی سرخ مرچ، ادرک ، لہسن پیسٹ، ہلدی پاؤڈر اور ٹماٹر ڈال کر دھیمی آنچ پر پکائیں۔ انڈوں کے کٹر سے ٹکڑے کر لیں۔ قیمہ گل جائے تو اسے خوب اچھی طرح بھون کر اس میں قصوری میتھی ڈال کر 2منٹ تک بھونیں اب احتیاط سے انڈے مکس کر کے ڈش میں نکال کر ادرک ہرا دھنیا اور ہری مرچیں ڈال کر گرما گرم نان کے ساتھ سرو کر یں۔