دونیر کباب
اشیاء:
گوشت 750گرام(چپٹے اور لمبے پارچے بنوائیں )
سیاہ مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
دہی کپ
انار دانے(کوٹ لیں) ایک کھانے کا چمچہ
لہسن، ادرک پیسٹ دو کھانے کے چمچے
پیاز چار عدد(ایک گلاس پانی کے ساتھ گرائنڈ کر کے رس نکال لیں)
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچیں (کُٹی ہوئی)ایک چائے کا چمچہ
پیپتا پیسٹ دو کھانے کے چمچے
کاجو 50گرام
بادام 50گرام
کریم ایک کپ
ڈبل روٹی کی سلائس دو عدد(دودھ میں بھگو دیں)
ترکیب:
گوشت کے پارچوں کو ایک پیالے میں ڈال کر اس میں 2کھانے کے چمچے لہسن، ادرک پیسٹ، نمک، سیاہ مرچ پاؤڈر، پپیتا پیسٹ، دہی اور پیاز کا رس ملا کر رات بھر میرینیٹ ہونے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ کاجو اور بادام کو پیس کر مکس کر کے گوشت کو مزید 3-4گھنٹوں تک میرینیٹ ہونے دیں۔ اس کے بعد گوشت کو پیس کر قیمہ بنا لیں۔ اب اس میں کٹی ہوئی لال مرچیں، ایک کھانے کا چمچہ ادرک پیسٹ اور انار دانہ ڈال کر مکس کر یں۔ اب ڈبل روٹی کی سلائسز کو بھی نچوڑ کر قیمے کے آمیزے میں شامل کر یں اور قیمے کے کوفتے بنا کر سیخوں پر فاصلے سے پرولیں۔ انگیٹھی میں کوئلے دھکا کر کوفتے کی سیخوں کو انگیٹھی پر رکھ کر کوفتوں کے گولڈن ہونے تک باربی کیو کر لیں یا تل لیں۔ مزیدار دونیر کباب تیار ہیں۔ سرونگ ڈش میں نکال کرنان پراٹھوں کے ساتھ سرو کر یں۔