ادانہ کباب
اشیاء:
روکھا قیمہ 340گرام
تازی سرخ مرچیں دو عدد
پیاز(چوپ کر لیں) دو عدد
ثابت دھنیا دو چائے کے چمچے(بھون کر باریک کوٹ لیں )
زیرہ دو چائے کے چمچے(بھون کر باریک کوٹ لیں)
پارسلے گارنشنگ کے لئے
ثابت سیاہ مرچیں (کوٹ لیں) چائے کا چمچہ
چربیلا قیمہ 150گرام
مکھن دو کھانے کے چمچے
زیتون کا تیل حسب ضرورت
نمک حسب ذائقہ
خشک پو دینہ ایک چائے کا چمچہ
کاجو( چوپ کر یں ) دو کھانے کے چمچے
چلغوزے، مونگ پھلی دو کھانے کے چمچے(چوپ کر لیں )
بادام، پستے (چوپ کر لیں ) دو کھانے کے چمچے
زعفران ایک چائے کا چمچہ(دو کھانے کے چمچے گرم دودھ میں بھگو یا ہوا)
لہسن(کٹا ہوا) دو چائے کے چمچے
ترکیب:
ایک پیالے میں روکھا قیمہ، تازی سرخ مرچیں، پیاز، ثابت دھنیا، زیرہ، پارسلے، ثابت سیاہ مرچیں، چربیلا قیمہ، نمک، خشک پو دینہ، زعفران اور لہسن ڈال کر مکس کر لیں۔ ایک پلیٹ میں کاجو، چلغوزے، مونگ پھلی، بادام اور پستے ڈالیں۔ قیمے کے آمیزے کی مناسب مقدار لے کر اسے سیخوں کے گرد لپیٹیں (سیخ کباب کی طرح)اس کے بعد پلیٹ میں رکھے ہوئے میوؤں پہ کباب کو رول کر یں۔ جتنا میوہ کبا ب کے گرِد لگ گیا ہو۔ اسے ہاتھ سے دبا کر کباب کو دوبارہ سیخ پر سیٹ کر یں۔ اسی طرح پورے قیمے کو سیخوں پر میوے کی کوٹنگ کے ساتھ کباب کی طرح چڑھالیں۔ کسی کھلی جگہ پرانگیٹھی میں کوئلے دھکا ئیں اور سیخوں کو اس پر رکھ کر سنہرا ہونے تک بھون لیں۔ مزیدار ادانہ کباب تیار ہیں۔ سرونگ پلیٹ میں نکالیں اور سلاد کے ساتھ سرو کر یں۔