قیمہ اور لیموں
اشیاء:
قیمہ آدھا سیر
گھی دو چھٹانک
ادرک اور لہسن پساہوا ایک بڑا چمچ
ہلدی دو چٹکی
لیموں چار عدد
پیاز آدھا پاؤ
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
دیگچی میں گھی گرم کر کے پیاز کو سرخ رنگ تک تل لیں۔ قیمہ میں تمام مصالے ملا کر دیگچی میں ڈال دیں اور خوب اچھی طرح بھون لیں۔ پھر آدھی پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر قیمہ کو گلنے دیں۔ حسب پانی خشک ہو جائے اور قیمہ گل جائے تو اس پر لیموں کا عرق ڈال دیں۔ عرق ڈالنے کے بعد قیمہ کو ہر گز نہ بھونیں ورنہ قیمہ کڑوا ہو جائے گا۔ بلکہ دو تین منٹ کے دم پر رکھ دیں۔ قیمہ اور لیموں تیار ہے۔یہ نہایت ہی مزیدار ڈش ہے۔ گھی کا کم استعمال کرنے والے افراد بھی اس کا مزہ لے سکتے ہیں۔ یہ ڈش آٹھ افراد کے لئے کافی ہے۔