قورمہ شاہ دیگ
اشیاء:
گوشت تین پاؤ
لہسن چھ تریاں
چھوٹی الائچی چھ عدد
ہری مرچ دو عدد
گھی ایک پاؤ
اجوائن پسی ہوئی ایک چٹکی
نمک حسب ذائقہ
سبز دھنیا پسا ہوا ایک چمچ
کالی مرچ چھ عدد
دہی ایک پاؤ
ابلے ہوئے انڈے آٹھ عدد
ثابت لال مرچ دو عدد
ہلدی چائے کا آدھا چمچ
زیرہ ایک چٹکی
انار کا عرق ایک پیالی
ادرک آدھی چھٹانک
ترکیب:
پسا ہوا لہسن اور نمک کو دہی میں ملا دیں اور بعد میں گوشت کو ایک گھنٹہ تک اس میں بھگو دیں یگچی میں گھی کو گرم کر کے پیاز کو بادامی رنگ تک تل لیں۔ پھر دہی اور زیرہ اور بعد میں ادرک ڈال کر بھونیں۔ اس کے بعد تھوڑے سے دہی میں ہری مرچ ،لال مرچ، کالی مرچ اور ہلدی ڈال کر پہلے بھونی ہوئی چیزوں میں ڈال کر اور بھون لیں۔ پھر باقی کا دہی اور گوشت کے ساتھ انار کا عرق ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ پانی خشک ہونے پر اس کو دوبارہ بھون لیں۔ اوپر پسا ہوا زعفران کچلی ہوئی الائچی اور ابلے ہوئے انڈے ڈال کر دم پر رکھ دیں۔ دس منٹ کے بعد دم قورمہ شاہ دیگ تیار ہے۔