جنگلی کباب
اشیاء:
پپیتا پیسٹ چائے کے چمچے
گوشت کلو(چھوٹی بوٹیاں کاٹ لیں)
پیاز 250گرام(ایک پیاز کو چوپ کر یں بقیہ ثابت رہنے دیں)
بے بی ٹماٹو 10-12عدد
ہری مرچیں (درمیانی ) 12-15عدد
لہسن ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ
سرخ مرچیں(کٹی ہوئی) ایک چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
جنگلی پو دینہ ایک چائے کا چمچہ
اوریگینو چائے کا چمچہ
دہی کپ
لیموں کا رس دو کھانے کا چمچے
آلو اور گاجر ایک کپ(بڑے ٹکڑے کٹے ہوئے)
مکھن حسب ضرورت
ترکیب:
گوشت کو دھو کر اس پر لیموں کا رس لگا کر گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ اب اس میں پپیتا پیسٹ، لہسن ادرک پیسٹ، سرخ مرچیں(کٹی ہوئی)، نمک، جنگلی
پو دینہ، اوریگینو، دہی، آلو اور گاجر(بڑے ٹکڑے کٹے ہوئے) ڈال کر مکس کر یں اور2-3گھنٹے کے لئے ایک طرف رکھ دیں۔ کڑاہی میں مکھن گرم کر کے اس میں چوپ کی ہوئی پیاز ڈالکر ساتے فرائی کر یں اس کے بعد اس میں میرنیٹ کیا ہوا گوشت بمعہ میرنیشن ڈال کر 5منٹ تک فرائی کر یں اس کے بعد ڈھکن ڈھک کر ہلکی آنچ پر آلو اور گاجر کے نرم ہو جانے تک پکائیں۔ انگیٹھی میں کوئلے دھکا لیں۔ سیخوں میں گوشت کی بوٹیوں، بے بی ٹماٹو، ثابت پیاز، ہری مرچوں، گاجر اور آلو کو تر تیب سے پرودیں اور انگیٹھی پر رکھ کر گولدن ہونے تک باربی کیو کر یں۔ مزیدار جنگلی کباب تیار ہیں چٹنی کے ساتھ سرو کر یں۔