املی کی چٹنی
اجزاء:
املی 1سیر
تیل سرسوں 1پاؤ
ہری مرچ سیر
پانی 2سیر
ہلدی 1چھٹانک
نمک حسب ضرورت
رائی چھٹانک
طریقہ:
املی کی گٹھلیاں نکال دیں اور دھوکر گلنے کے لئے چولہے پر رکھ دیں ۔ پھرہاتھ سے مسل کر کسی مضبوط کپڑے سے چھان لیں ۔اب گودے میں نمک اور ہری مرچیں ملادیں ۔ رائی اور ہلدی کا سفوف بھی ملا دیں ۔اب تیل گرم کریں اور ٹھنڈا ہونے پر ہری مرچوں کے آمیزے میں ملا دیں اور خوب مکس کریں اور دھوپ میں رکھ دیں تیسرے دن کھانے کے کابل چٹنی ہو جائے گی۔