بیف اسٹو
اشیاء:
گائے کا گوشت (ایک چمچ کے ٹکڑے) آدھ کلو
میدہ دو کھانے کے چمچ
ویجیٹیبل آئل دو چائے کا چمچ
پیاز(بریک کٹے ہوئے تقریباً3کپ) دو عدد
مشروم (گول کٹی ہوئی ) دو کپ
لہسن(پسے ہوئے) دو جوئے
ٹمیٹو پیسٹ دو چائے کا چمچ
بیف سوپ دو کپ
گاجر یں (گول کٹی ہوئی) چار کپ
آلو (گول کٹے ہوئے) چار درمیانہ سائز
سبز پھلیاں (ایک انچ کے ٹکڑے) ایک کپ
کارن فلو ر ایک کھانے کا چمچ
تازہ دھنیا (باریک کترا ہوا) کپ
ترکیب:
بیف کو آٹے سے کوٹ کر یں ۔ ایک بڑے نان سٹک پین میں درمیانہ آنچ پر تیل گرم کر یں اور اس میں بیف شامل کر یں۔ اسے 6منٹ تک پکائیں تاکہ براؤن ہو جائے۔ پھر اسے پلیٹ میں نکال لیں۔ پین میں پیاز اور مشروم ڈالیں اور 6منٹ تک پکائیں۔ لہسن شامل کر یں اور ایک منٹ پکائیں۔ بیف کو دوبارہ پین میں منتقل کر یں۔ پہلے ٹمیٹو پیسٹ اور پھر سوپ ڈالیں اور کافی سارا پانی ڈال کر ابلنے کے لئے رکھ دیں۔ آنچ ہلکی کر دیں اور بیف کو تقریباً1گھنٹہ کے لئے گلنے دیں۔ جب بیف گل جائے تو گاجر یں، آلو اور سبز پھلیاں شامل کر یں اور تقریبا15منٹ ہلکی آنچ پر رہنے دیں۔ ایک چھوٹے پیالے میں پانی اور کارن فلور مکس کر یں اور اسے اسٹو میں ڈال دیں۔ آنچ تیز کر یں اور ایک منٹ کے لئے ڈھکنا اتار کر ابالیں۔ کترا ہوا تازہ دھنیا چھڑک کر آرائش کر یں۔
نوٹ:۔
بیف کو گرم تیل میں ڈالنے سے پہلے پیپر ٹاول سے اچھی طرح خشک کر لیں۔ پیاز اور لہسن اگر اکٹھے پکانے مقصود ہوں تو سب سے پہلے پیاز ڈالیں۔ کیونکہ پیاز پکنے میں تھوڑی دیر لیتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ لہسن تیز آنچ پر زیادہ دیر پکانے سے جل جائے۔