کوفتے(سادہ)
اشیاء:
قیمہ آدھ سیر
گھی آدھ پاؤ
لہسن پانچ تریاں
چنے کی دال چھٹانک بھر
دہی ایک چھٹانک
ادرک تولہ بھر
سبز مرچ چھ عدد
کالی مرچ سرخ مرچ نمک زیرہ حسب ضرورت
ترکیب:
ادرک لہسن اور نمک ملا کر قیمہ باریک پیس لیں۔ اور گول گول کوفتے بنا کر رکھ لیں۔ چنے کی دال ابال کر رکھ لیں۔ پتیلی میں گھی گرم کر یں۔ پیاز بادامی کر لیں اور باقی مصالحے ڈال کر بھون لیں اب دہی ڈال کر بھونیں۔ جب مصالحہ گھی چھوڑنے لگے تو دال اور کوفتے ڈال دیں۔ تھوڑا سا پانی بھی ڈال دیں اور دم دے دیں۔ کوفتے تیار ہیں۔