گوشت اور کچا کیلا
اشیاء:
گوشت آدھا سیر
دہی آدھ پاؤ
لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچہ
ادرک اور لہسن پسا ہوا ایک بڑا چمچہ
کچے کیلے چار عدد
پیاز آدھ پاؤ
نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ
گھی آدھی پیالی
ترکیب:
کیلے کو چھیل کر قتلے کاٹ لیں اور اس کو نمک لگا دیں۔ گھی میں سرخ کر لیں۔ اس میں پسے ہوئے مصالحے اور دہی ڈال کر بھونیں۔ جب بادامی رنگ ہونے لگے تب گوشت کی بوٹیاں اس میں ڈال دیں اور اچھی طرح بھونیں۔ جب گوشت لال ہو جائے تو آدھی پیالی پانی ڈال دیں۔ اور گوشت کو گلنے دیں۔ جب پانی خشک ہونے لگے اور گوشت گل جائے تو اس میں کیلے کے قتلے ڈال کر دم پر رکھ دیں۔ یہ ایک نہایت لذیذ ڈش ہے۔ جسے حیدر آبادی لوگ بے حد پسند کرتے ہیں۔ اور اپنے مہمانوں کی بھی بڑے فخر کے ساتھ اس ڈش سے خاطر مدارت کرتے ہیں۔ یہ ڈش آٹھ افراد کے لئے کافی ہے۔
نوٹ: ایک بات کا خاص خیال رکھیں کہ آنچ ہلکی ہو اور برتن میں بار بار چمچ نہ ہلائیں۔ تاکہ کیلے بالکل پس نہ جائیں۔