گوشت کا ماھی قلیہ
اشیاء:
گوشت آدھ سیر
سفید زیرہ ایک بڑا چمچہ
املی آدھ پاؤ
خشخاش ایک بڑا چمچہ
نمک ایک چائے کا چمچہ
ناریل آدھی بٹی
ادرک اور لہسن پسا ہوا دو چائے کے چمچے
گھی آدھی پیالی
تل سفید دو چائے کے چمچ
پیاز آدھ پاؤ
ترکیب:
اوون میں پیاز گلا لیں۔ باقی مصالحے پیس لیں۔ پسے ہوئے مصالحے گوشت کو لگا دیں۔ ایک دیگچی میں گھی گرم کر کے گوشت اس میں ڈال دیں۔ پیاز پیس لیں اور اس کو بھی دیگچی میں ڈال دیں اور اس کو بھون لیں۔ تاکہ مصالحہ اس میں رچ جائے۔ پھر اس میں املی کا کھٹا ڈال دیں۔ اور گوشت کو گلنے رکھ دیں۔ جب گوشت گل جائے اور کھٹا گاڑھا ہو جائے تو اس کو دم پر رکھ دیں۔ یہ ایک نہایت آسانی سے تیار ہو جانے والی ڈش ہے۔ آپ کے مہمان یقینا اس کو پسند کر یں گے۔ خواتین اسے خاص طور پر پسند کر یں گی۔ یہ ڈش چھ افراد کے لئے کافی ہے۔