جھینگا کوفتے
اشیاء:
جھینگے تین پاؤ
ثابت سرخ مرچ چار عدد
ڈبل روٹی کا چورا دو چمچ
گھی دو چھٹانک
گر مصالحہ ایک چھٹانک
ادرک تھوڑا سا
تیز پات دو عدد
کترا ہوا دھنیا حسب ضرورت
نمک حسب ذائقہ
پیاز سبز مرچ دو عدد
انڈا ایک عدد
رائی کا تیل ایک چھٹانک
ہلدی آدھا چھوٹا چمچ
ناریل کا دودھ ڈیڑھ پیالی
ترکیب:
جھینگوں کو صاف کرنے کے بعد ابال لیں اور سل پر پیس لیں۔ پیاز اور سبز مرچ کو باریک باریک کاٹ کر ان میں انڈا اور ڈبل روٹی کا چورا اچھی طرح ملا دیں۔ اس آمیزے کو جھینگوں کے گوشت میں ملا دیں اور ان کے گول کوفتے بنا لیں۔ اور ان کو رائی کے تیل میں تل لیں اور ایک طرف رکھ دیں اور بعد میں پہلے تیز پات اور پھر باقی کا مصالحہ ڈال کر پانی کے چھینٹے دے کر بھونتے رہیں۔ پھر نمک، ناریل کا تھوڑا تھوڑا سا دودھ شوربا گاڑھا ہونے تک ڈالتے رہیں۔ پھر اس میں کوفتے ڈال کر شور باکو اور گاڑھا کر لیں۔ اس میں سبزدھنیا کتر لیں۔ سالن تیار ہے۔