ہرے مصالحے کا سالن
اشیاء:
بکرے کا گوشت ایک کلو
تیل ایک چوتھائی کپ
ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
لہسن کا پیسٹ چار چائے کا چمچ
زیرہ(پسا ہوا) ایک چائے کا چمچ
دہی ایک پاؤ
نمک حسب ضرورت
ہرا دھنیا(صاف کیا ہوا) چار گڈی
ہری مرچ(درمیانے سائز کی) آٹھ عدد
گرم مصالحہ(پسا ہوا) ایک چائے کا چمچ
ترکیب:
گوشت میں لہسن، ادرک کا پیسٹ ، نمک اور تیل ڈال کر چار کپ پانی کے ساتھ ڈھک کر پکائیں۔ ہرا دھنیا، ہری مرچ اور زیرے کی باریک چٹنی پیس لیں۔ گوشت گلنے پر بھون لیں۔ جب تیل چھوٹ جائے تو چٹنی اور دہی اس میں ملا دیں۔ ملا کر اس قدر بھونیں کہ تیل اوپر آجائے ڈش میں نکال کر اوپر سے پسے ہوئے گرم مصالحے سے اسے گارنش کر دیں۔
گرم گرم نان اور سلاد کے ساتھ نوش فرمائیں۔ بے حد مزے دار سبزرنگ کا سالن تیار ہے۔ یہ سالن چھ افراد کے لئے کافی ہوگا۔