ٹماٹر کی چٹنی
اجزاء:
پانی 2سیر
پختہ ٹماٹر سرخ 4سیر
ادرک 1چھٹانک
لہسن 1چھٹانک
سرخ مرچ 1چمچ
ثابت گرم مصالحہ 1تولہ
اس کے علاوہ لونگ ،سیاہ مرچ،الائچی،اور دار چینی سب ملا کر ایک تولہ وزن کے برابر
طریقہ:
ٹماٹر پانی میں ابال لیں تاکہ لیس دار ہوجائیں ۔اس کے عبد ان کو ٹھنڈا کر لیں ۔اب اس میں چینی اور باقی مصالحہ ڈال کر
آدھ گھنٹہ تک پکائیں ۔مرکب گاڑھا ہو جائے تو ٹھنڈا کر کے ململ کے روما ل میں چھان لیں اور برتنوں میں بھر لیں ۔