چٹنی زیرہ
اجزاء:
الائچی دانہ ایک تولہ
زیرہ بھنا ہوا چار تولہ
امچور ایک تولہ
نمک ،مرچ بقدر ضرورت
طریقہ:
الائچی دانے اور بھنے ہوئے زیرہ کو سل بٹہ سے رگڑکر باریک کر لیں اور اس میں امچور نمک مرچ ملا کر خوب رگڑیں اورپانی
کا چھینٹا دیتے جائیں پتلی ہوجانے پر پیالی میں نکالیں اور کھانے کے ساتھ استعمال میں لائیں