بادام کا حلوہ
اجزاء:
بادام کی گری آدھ کلو
گھی آدھ کلو
چینی آدھ کلو
کھویا ایک پاؤ
زعفران دو ماشہ
کیوڑہ چار چمچ
ترکیب:
بادام بھگو کر چھلکا اتار لیں اور انہیں سل پر باریک پیس لیں۔ ایک پاؤ پانی ڈال کر چینی کا شیرہ بنالیں گھی کو چولہے پر چڑھا لیں اور اس میں الائچی دانے اور بادام ڈال کر بھونیں جب اچھی طرح بھن جائے تو کھویا بھی ڈال دیں، چمچ چلاتے رہیں اور چینی کا آمیزہ بھی شامل کر لیں جب خشک ہو جائے تو زعفران کیوڑے میں پیس کر ملا دیں جب گھی چھوڑنے لگے تو اتار کر طشتری میں ڈالیں جمنے پر برفی کاٹ لیں۔ حلوے کی طرح کھائیں۔