انڈوں کا حلوہ (تیسری قسم )
اجزاء:
انڈے بارہ عدد
دودھ دو لیٹر
چینی آدھ پاؤ
جائفل تھوڑی سی
چار مغز آدھ تولہ
سبز الائچی چند دانے
زعفران دو ماشہ
بادام کی گری اور پستہ آدھ پاؤ
چاندی کے ورق ضرورت کے مطابق
ترکیب:
انڈوں کو اچھی طرح پھینٹیں دودھ کو اتنا جوش دیں کہ آدھ پاؤ رہ جائے چینی کا شیرہ بنا لیں زعفران کو ہلکی سی آنچ دے کر مل لیں اور ایک پیالی گرم دودھ میں الگ سے ڈال دیں۔ بادام پستہ باریک کاٹ لیں الائچی اور جائفل کو الگ پیس لیں۔ گھی گرم کر کے اس میں انڈے، دودھ چینی اور الائچی وغیرہ ملا دیں اور دیگچی کو سواگھنٹے کے لئے بیک کر یں۔ لذیذ حلوہ تیار ہے۔ اس پر چاندی کے ورق لگا لیں۔