انڈوں کا حلوہ (دوسری قسم )
اجزاء:
انڈے بارہ عدد
گھی تین چھٹانک
چینی آدھ پاؤ
سبز الائچی چند دانے
ترکیب:
زردی اور سفیدی کو یکجان کرنے کے لئے انڈوں کو خوب پھینٹیں، تھوڑی دیر بعد چینی بھی ملائیں اور پھینٹنا جاری رکھیں۔ جب آپ سمجھیں کہ سب کچھ آپس میں حل ہو گیا ہے تو اسے الگ رکھ کر کھلے برتن میں گھی آگ پر رکھیں اور اسے چٹخائیں۔ اس دوران الائچی کے دانے بھی ڈال دیں۔ ذرا توقف سے پھینٹے ہوئے انڈے ڈال دیں چمچ ہلاتے رہیں۔ انڈے بھن جائیں اور گھی چھوڑ دیں تو اسے اتار لیں۔ اسی برتن میں یاطشتری میں انڈیل کر پستہ بادام چھڑکیں اور ورق لگائیں۔