انڈوں کا حلوہ
اجزاء:
انڈے چھ عدد
گھی تین چھٹانک
کھویا تین چھٹانک
چینی ایک پاؤ
خشخاش ایک چھٹانک
بادام کی گری ایک چھٹانک
پستہ ایک تولہ
سبز الائچی چند دانے
کیوڑہ چند قطرے
ترکیب:
انڈوں کو سفیدی اور زردی الگ الگ کر کے خوب پھینٹیں ، خشخاش کو سل پر رگڑ کر باریک پیس لیں۔ بادام کو بھگو کر چھیل لیں اور پستے کے ساتھ باریک کاٹ لیں کھلی پتیلی میں گھی ڈالیں جب چٹخنے لگے تو اس میں الائچی کے دانے ڈال دیں۔ خوشبو اٹھنے پر کھویا اور خشخاش ملا کر خوب بھونیں اب انڈوں کی زردی اور سفیدی بھی اور چمچ چلاتے رہیں جب آمیزہ گھی چھوڑ دے تو چینی ملا دیں چینی گھل کر خشک ہو جائے تو پتیلی اتار لیں اب کیوڑہ اور پستہ بادام چھڑک دیں۔ لذیذ حلوہ کھانے کے لئے تیار ہوگا۔