پہلوانی حلوہ
اشیاء:
گاجر دو کلو
چینی کم ازکم ایک کلو(اپنی پسند کے مطابق تھوڑی کم و بیش کی جا سکتی ہے)
پسا ہوا زعفران دو چٹکی
جاوتری پسی ہوئی ایک چٹکی
بادام کی گیری ایک کلو
ناریل ایک چھٹانک
گھی تین پاؤ
پستہ آدھی چھٹانک
گری اخروٹ ایک چھٹانک
کیوڑہ دو چمچ
کھویا ایک پاؤ
بالائی آدھا کلو
چند دانے الائچی سبز
ترکیب:
سابقہ عمل کی طرح گاجروں کو دھو کر چھیل کر اس کا درمیانی سخت حصہ (کیل) نکال لیں اور انہیں کدوکش کر یں ڈیڑھ سیر پانی میں چینی ڈال کر ایسا شیرہ بنائیں کہ اس کی تارسی نکلنے لگے۔ زعفران اور جاوتری کو اس شیرے میں ڈال دیں۔ دھیمی آنچ پر رکھ کر اس میں کدوکش کی ہوئی گاجر یں ڈال دیں اور بادام پیس کر شامل کر یں بالائی اور کھویا یک جان کر لیں۔ پانی خشک ہو جائے شیرہ گاڑھا ہو کر گھل مل جائے دودھ بھی مل جائے تو بالائی اور کھوئے کو بھی حلوے کے ساتھ یک جان کر دیں۔ کڑاہی یا کھلے منہ کے مناسب سے دیگچے میں گھی پکائیں۔ سبز الائچی بھی ساتھ میں ڈال دیں۔ جب یہ خوب بھن جائیں تو حلوے کے علاوہ ناریل اور اخروٹ بھی ڈالیں اور ان سب کو خوب بھونیں جب خوشبو اٹھنے لگے اور گھی چھوڑ دے تو اتار کر کیوڑہ ڈال لیں۔ تھوڑی دیر ڈھکا رہنے دیں۔ حلوہ ایک طباق میں نکال لیں۔ اس پر چاندی کے ورق لگائیں اور ادھر ادھر ناریل، اخروٹ اور پستے کے ریزے حلوے پر حسب منشا سجا لیں۔