گاجر کا حلوہ
اشیاء:
گاجر ایک کلو
دودھ دو لیٹر
کھویا آدھا پاؤ
گھی ایک پاؤ
چینی ڈیڑھ پاؤیا اپنی پسند کے مطابق کم یا زیادہ
گری بادام ایک چھٹانک
سبز الائچی پسند کے مطابق
پستہ آدھی چھٹانک
کیوڑہ چاربڑے چمچے اور حلوہ تیار ہونے پر چاندی کے ورق
ترکیب:
گاجر وں کو چھیل کر اس کا درمیانی سخت حصہ نکال دیں اور پھر گاجروں کو کدوکش کر لیں۔ انہیں دودھ میں ڈال کر چولہے پر رکھ دیں۔ جب دودھ گاجروں میں حل ہو جائے تو چینی ڈال کر خشک کر لیں۔ اب فرائنگ پین یا کڑاہی میں الائچی کے دانے ڈال کر انہیں تپنے دیں اور پھر کھویا ڈالیں اور اچھی طرح بھونیں۔ اس پر گاجر یں ڈالیں اور بھونتے جائیں۔ جب تک کہ گاجر گھی چھوڑ دے اور خوشبو آنے لگے۔ ثابت بادام اور کیوڑہ ڈالیں اور نیچے اتار لیں بچے ہوئے بادام اور پستہ کاٹ کر حلوے کے اوپر چھڑک لیں اور اس پر چاندی کے ورق لگا دیں۔