ڈراپ ڈیٹ ڈونٹ
اشیاء:
انڈے تین عدد
دودھ ایک کپ
چینی ایک کپ
کھجور یں ایک پاؤ
میدہ ڈھائی کپ
نمک ایک چائے کا چمچ
تیل تلنے کے لئے
بیکنگ پاؤڈر دو چائے کے چمچ
ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچ
ترکیب:
انڈوں کو اچھی طرح پھینٹ لیں۔ چینی شامل کر کے پھینٹ لیں۔ دودھ اور ونیلا ایسنس شامل کر لیں۔میدہ ، بیکنگ پاؤڈر، نمک چھان کر شامل کر کے مکس کر لیں۔ کھجور یں چمچے سے اس مکسچر میں ڈالیں۔ ایک کڑاہی میں تیل گرم کر یں۔ کھجوروں کو چمچہ کی مدد سے تیل میں ڈالیں۔ گولڈن کر کے نکال لیں۔ ان کو گرم ہی چینی میں رول کر یں سرو کر یں۔