میوہ دار کھجور
اشیاء:
کھجور 200گرام
پستہ 50گرام
ناریل ثابت ایک بڑا ٹکڑا
کوکنگ آئل ایک پیالی
کاجو 50گرام
بادام 50گرام
ناریل(پسا ہوا) 50گرام
خشخاش 50گرام
اخروٹ 50گرام
ترکیب:
بادام، پستہ، اخروٹ اور کاجو کاٹ کر باریک کرلیں۔ خشخاش دھو کر سکھالیں۔ ناریل کے باریک باریک پیس کاٹ لیں۔ کھجور میں سے گٹھلی نکال کر اسے مسل لیں پھر ایک دیگچی میں کوکنگ آئل گرم کر یں۔ اس میں کھجور کو بھونیں کہ تمام تیل اس میں جذب ہو جائے۔ اس کے بعد خشک میوہ ڈال کر خوب اچھی طرح ملا لیں کہ میوہ کھجور کے اندر تک چلا جائے۔ اب اس کو تھوڑا سا ٹھنڈا کر کے واپس کھجور کی شکل کے بناکر اوپر چاندی کا ورق لگا لیں۔ افطار کے لئے لا جواب ہیں۔