شربت آلو بخارا
اشیاء:
آلو بخارے پکے ہوئے ایک کلو
آلو بخارے کا ایسنس ایک چمچی
چینی ڈیڑھ کلو
پانی ایک کلو
ترکیب:
آلو بخارے پانی میں دھو کر پانی میں ڈال دیں اور پکنے کے لئے رکھ دیں۔ دو چار جوش آنے کے بعد اتارلیں تاکہ گٹھلی اور چھلکا علیحدہ ہو جائے۔ اب اس میں چینی ڈال کر پکنے کے لئے رکھ دیں۔ جب ایک تار کا شربت ہو جائے تو اس میں ایسنسن ڈال دیں اور اگر پسند کر یں تو ذرا سازرد رنگ خوردنی بھی ڈال دیں۔ پھر اتار کر ٹھنڈا ہونے دیں اور بوتلوں کو خشک کر کے بھر لیں۔