نمکو
اجزاء:
دال ماش دھلی ہوئی آدھاکلو
دال چنا یا مسور ثا بت آدھاکلو
گھی ایک کلو
لیموں 4عدد
گرم مصالحہ 2ٹی سپون
میٹھا سوڈا ٹی سپون
نمک مرچ حسب ذائقہ
طریقہ:
دال کو اچھی طرح صاف کر کے کھلے پانی میں بھگو دیں ۔میٹھا سوڈا اور نمک اس میں ڈالیں دال کم سے کم 8گھنٹے پانی میں
بھگی رہے۔پھر دال کو صاف پانی میں دھو کر خشک کرلیں ۔اب گھی کو کڑاہی میں گرم کر کے خشک دال ڈال کر اس میں بھو نیں
آنچ ہلکی رکھیں تاکہ دال پکنے سے پہلے جل نہ جائے۔جب دال باہر نکالیں تو اس پر نمک ،مرچ ،گرم مصالحہ اور لیموں کا رس
چھڑکتے جائیں ۔نمکو تیار ہے۔