لذیذ سویاں
اشیاء:
گھی ایک چمچہ
دودھ دوکلو
انڈے دو عدد
چینی ایک پاؤ
سوکھا دودھ پانچ کھانے کے چمچے
ناریل آدھا
ترکیب:
سویا گھی میں بھون لیں۔ سوکھا دودھ، گھی، انڈا اور چینی ملا کر پھینٹ لیں۔ اب دودھ ابال کر اس میں سب کچھ ملا دیں۔ پھر خوب پکائیں۔ جب دودھ سوکھنے لگے تو اتار کر ڈونگے میں نکال لیں۔ اب ناریل کاٹ کر ملا دیں ۔ ٹھنڈی ہونے پر فرج میں رکھ دیں پھر ایک گھنٹے بعد نکال کر نوش فرمائیں۔