شیر خرما
اشیاء:
چھوہارے آدھا پاؤ
کشمش ایک چھٹانک
پستہ پچاس گرام
دودھ دو کلو
لونگ دو عدد
گھی حسب ضرورت
کھوپرا آدھا پاؤ
چھوٹی الائچی چھ عدد
سویا ں پاؤ بھر
شکر حسب ذائقہ
بادام پچاس گرام
ترکیب:
سویوں کو ابال کر اس میں تھوڑا سا گھی ملا کر الگ رکھ دیں اور چھوہارے بریک کاٹ لیں۔ بادام اور پستے بھی کاٹ لیں۔ اب حسب منشاء گھی لے کر اس میں لونگ اور الائچی کے دانے ملا کر ہلکی آنچ پر سرخ کر لیں۔ اس کے بعد ابلتے ہوئے دودھ میں کٹا ہوا سادا میوہ ملا دیں پھر تھوڑی دیر تک پکائیں۔ پھر اتار کر ابلی ہوئی سویاں اس میں ملا دیں۔ اور حسب ذائقہ شکر ملا کر آنچ دیں۔ اتنا پکائیں کہ سویاں اور دودھ یک جان ہو کر گاڑھا پن آجائے۔ اپنی مرضی کے مطابق جتنا گاڑھا کرنا چاہیں کر لیں۔ مزیدار شیر خرما تیار ہے۔