اسٹیم انڈے
اجزاء:
انڈے چار عدد
یخنی دو کھانے کے چمچ
پیاز ایک عدد
نمک حسب ضرورت
طریقہ:
انڈوں کو اچھی طرح پھینٹیں ۔یخنی اور نمک ملا کر خوب اچھی طرح پھینٹ لیں۔اس آمیزے کو ڈش میں ڈال کر بھاپ
میں رکھ دیں ۔کچھ دیر بعد بھاپ بند کر دیں ۔باریک کترے ہوئے پیاز چھڑک دیں ۔تین چار منٹ بعد بھاپ سے نکال
کر دوسری ڈش میں ڈال کر مہمانوں کو پیش کریں ۔