سویوں کا متنجن
اشیاء:
نمک حسب ضرورت
زعفران دوماشہ
گوشت آدھا کلو
الائچی خورد تین ماشہ
شکر تین تولہ
سویاں ایک کلو
دودھ ڈیڑھ پاؤ
دہی ایک چھٹانک
لونگ ایک ماشہ
کیوڑہ دو تولہ
گھی ایک پاؤ
ترکیب:
گوشت میں نمک ملا کر اسے ہلکی آنچ پر گلا لیں۔ پھر ایک الگ برتن میں ڈیڑھ کلو گرم پانی ملا دیں اور پندرہ منٹ بعد اس گوشت کا پانی اس گرم پانی سے بدلتی جائیں۔ جب گوشت اچھی طرح گل چکے تو تھوڑا سا گھی ملا کر دہی کے ساتھ بھون لیں۔ اب شکر کا قوام تیار کر کے الائچی لونگ کے ساتھ گھی ملا کر شیرہ ملا دیں اور ساتھ ہی سویاں بھی ملا دیں۔ اس کے بعد دودھ میں تھوڑا سا پانی ملا کر اس میں ملا دیں۔ جب بالکل خشک ہو جائے تو زعفران ، کیوڑہ اور بادام ، پستہ ، کشمش ملا دیں۔ اس کے بعد پلیٹوں میں نکال کر ورق نقرہ لگا دیں۔