بادام کی دہی
اشیاء:
بادام کی گری پسی ہوئی 200گرام
چینی چار کھانے کے چمچ
جیلاٹین ایک پوٹلی
پانی دو کپ
ایواپورٹیڈ دودھ ایک کپ
باداموں کا ایسنس آدھا چائے کا چمچ
ترکیب:
آدھا کپ پانی میں جیلاٹین گھول کر حل کر لیں۔ باداموں کو مکسر میں ڈال کر پانی کے ساتھ پیسٹ بنا لیں۔ اور دوہرے کپڑے سے اس کو چھان لیں۔ اب اس میں چینی ڈال کر اس کو اچھی طرح ہلائیں۔ ایواپورٹیڈ دودھ کو ایک سوس پین میں ڈال کر گرم کر یں۔ اور باداموں کا مکسچر اس میں شامل کر دیں اس میں جیلاٹین ڈال کر حل کر یں۔ اس میں اب بادام کا ایسنس شامل کر دیں۔ اس آمیزے کو آہستہ آہستہ ہلاتے رہیں حتیٰ کے سب اشیاء اچھی طرح گھل جائیں۔ اس کو ایک ڈش میں انڈیل کر ٹھنڈ اہونے دیں اور بعد میں سیٹ ہونے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ سیٹ ہونے کے بعد انچ کے ٹکڑوں کی شکل میں کاٹ لیں اور فروٹ کاک ٹیل کے کسی آمیزے کے ساتھ پیش کر یں۔