سویوں کا زردہ
اشیاء:
گھی ایک پاؤ
بادام ایک پاؤ
لونگ دو ماشہ
پستہ آدھا کلو
کیوڑہ آدھا پاؤ
شکر آدھا کلو
زعفران چار ماشہ
سویاں ایک کلو
کشمش ایک پاؤ
الائچی خورد دو ماشہ
ترکیب:
بھنی ہوئی سویوں کو تین چھٹانک گھی میں سرخ کرلیں دو کلو شکر کا قوام ایک چھٹانک گھی میں لونگ الائچی سے داغ کر کے تیار کر یں۔ جب قوام ایک تار کا ہو جائے تو سویاں قوام میں ڈال دیں۔ پانی اتنا رکھیں کہ سویاں پک کر پھر یری ہوتی رہیں۔ کشمش اور بادام کتر کر ملا کر دم لگا دیں۔ اوپر پستے کتر کر ملا دیں اور زعفران اور کیوڑہ دیگچی اتار کر ملا دیں۔ دو منٹ آنچ پر رکھ کراتا رلیں۔