بالائی کی سوئیاں
اشیاء:
سویا ایک کلو
شکر ایک کلو
بالائی ایک کلو
دودھ ایک کلو
کشمش ایک پاؤ
گھی ایک چھٹانک
بادام اور پستے تین چھٹانک
ترکیب:
پہلے گھی میں لونگ کا بگھار دے کر سویوں کو اس میں ڈال دیں۔ جب سویاں بادامی رنگ کی ہو جائیں تو دودھ بھی ملا دیں۔ سویاں گل جائیں تو اس میں بالائی ملا کر پندرہ منٹ تک پکائیں۔ بعدازاں کشمش صاف کر کے اور بادام پستے کی ہوائیاں کاٹ کر اس میں ملا دیں جس وقت دودھ خشک ہو جائے تو شکر ملا کر دس منٹ تک خوب چلائیں۔ جب سب ایک ہو جائیں تو اس میں قدرے بادامی رنگ ملا کر اور خوشبو کے لئے کیوڑہ اور زعفران حل کر کے ملا دیں۔ دو تین مرتبہ ابال نے پر اتارلیں۔