متنجن پلاؤ
اشیاء:
گوشت آدھا کلو
گھی آدھا کلو
لونگ دو تولہ
چاول ایک کلو
زعفران چار ماشہ
سفید کھانڈ ڈیڑھ کلو
بادام کی گریاں آدھا آدھا پاؤ
عرق گلاب آدھا پاؤ
کشمش ، پستہ آدھا آدھا پاؤ
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
اول گوشت پانی اور نمک کی یخنی تیار کر کے اسے لونگ کا بگھار دیجئے۔ پھر گوشت کی بوٹیوں کو یخنی میں سے نکال کر اس میں کھانڈ اور لیموں ڈال کر جوش دیجئے۔ الائچی اور لونگ اور زعفران پیس کر ان میں ملا دیجئے۔ اب چاولوں کو پانی میں ہلکا سا جوش دیجئے اور پتیلی چولہے سے اتار کر رکھ لیجئے۔ پھر انہیں یخنی میں ملا کر اوپر سے ذرا سا نمک ڈال کر دم پر رکھ دیجئے جب وہ پختہ ہونے پر آجائیں تو اوپر سے گھی ڈالئے۔ پھر بادام اور کشمش ڈالنے کے بعد عرق گلاب چھڑک کر تھوڑی دیر کے لئے دیگچی کا منہ بند رہنے دیجئے۔ لذیذ ترین متنجن پلاؤ تیار ہوگا۔ (بعض لوگ بادام اور کشمش گھی میں بھون کر ڈالتے ہیں۔ اس سے کچھ زیادہ فرق نہیں پڑتا۔ پلاؤ کا ذائقہ دراصل یخنی سے بنتا ہے۔ )