میتھی مسوری
اشیاء:
میتھی کا ساگ آدھ پاؤ
دال مسور آدھ کلو
پیاز آدھ پاؤ
گھی آدھ پیالی
پانی آدھ پیالی
ادرک پسا ہوا ایک چمچ
لہسن پسا ہوا ایک چمچ
ترکیب:
میتھی کا سا گ دھو کر پانی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں۔ جب گل جائے اور اس کا پانی خشک ہو جائے تو پساہوا مصالحہ ڈال کر ڈوئی سے گھوٹ دیں۔ ڈیڑھ پیالی پانی ڈال کر ساگ میں پکنے کے لئے چھوڑ دیں جب یہ گاڑھی ہو جائے نیچے اتار کر ڈھک لیں اب فرائی پین میں گھی گرم کر کے پیاز تل لیں اور دیگچی میں ڈال کر فوراََ بند کر دیں۔ تیار ہونے پر پیش کریں۔